وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے یہ بات اسلام آباد میں فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد کے بارے میں قومی کمیٹی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم کی فاٹاکوقومی دھارے میں لانے کیلئے تیزی سے قانون سازی اور انتظامی اقدامات کرنے کی ہدایت
08 ستمبر 2017 (20:18)
0

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قانون و انصاف کے وزیر کو ہدایت کی ہے کہ وہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کیلئے آئینی اور انتظامی اقدامات میں تیزی لائیں۔یہ بات اُنہوں نے اسلام آباد میں فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد کے بارے میں قومی کمیٹی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کہی۔کمیٹی نے اصلاحات پر نفاذ کے عمل کو تیز کرنے کیلئے کئی فیصلے کیے۔
کمیٹی نے پولیس میں مزید بھرتیاں کرنے کی اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے بعض دستوں کو تربیت کے بعد ضروری مقامات پر تعیناتی کی منظوری دی تاکہ وہ پولیس کے اختیارات استعمال کرسکے۔وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ فاٹا اصلاحات کا مقصد قبائلی عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانا ہے۔ 
اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اس عبوری مدت کے دوران چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے کے قیام کیلئے مناسب انتظامی لائحہ عمل وضع کیے جائے۔

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمیٹی کو فاٹا میں حکومت کی عمل داری قائم کرنے کے دوران حاصل کردہ کامیابیوں اور سیکیورٹی مضبوط بنانے سرحدی انتظامات سمیت گزشتہ چند برسوں کے دوران ترقیاتی اقدامات کے بارے میں بتایا۔