جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے نماز جمعہ کے بعد آبپارہ چوک اسلام آباد میں نکالی گئی احتجاجی ریلی کی قیادت کی۔

file photo

روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی مذمت کیلئے ملک کے مختلف حصوں میں ریلیاں
08 ستمبر 2017 (19:36)
0

میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کے لئے ملک کے مختلف حصوں میں ریلیاں نکالی گئیں۔ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی مذمت کے لئے مختلف تنظیموں نے اسلام آباد میں ریلیاں نکالیں۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے نماز جمعہ کے بعد آبپارہ چوک سے نکالی گئی احتجاجی ریلی کی قیادت کی۔پشاور میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے آج پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں حکومت سے یہ مسئلہ سفارتی طریقے سے حل کرنے کیلئے کہا گیا ۔
سرگودھا میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے نماز جمعہ کے بعد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا انہوں نے میانمار میں مسلمانوں کی خونریزی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
گلگت بلتستان میں علماء اور معاشرے کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے میانمار میں مسلمانوں پر سیکورٹی فورسز کے مظالم کی مذمت کی۔دیامر میں مدنی مسجد سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو بڑے بازار سے گزرنے کے بعد صدیق اکبر چوک میں ایک اجتماع میں تبدیل ہوگئی۔
Tangir دیامر میں بھی ایک احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا اور آج استور میں بھی اسی طرح کی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔