صدر ممنون حسین نےاسلام آباد میں ایک تقریب میں اُن سے حلف لیا۔

08 ستمبر 2017 (19:22)
0

مشتاق احمد سکھیرانے وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔صدر ممنون حسین نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب میں اُن سے حلف لیا۔تقریب میں سینئر سیاستدانوں، سول افسران اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
بعد میں مشتاق احمد سکھیرا نے صدر ممنون حسین سے ملاقات کی۔صدر نے انہیں ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور کہاکہ وفاقی ٹیکس محتسب کو عوام کو سہولتوں کی فراہمی جاری رکھنی چاہیے۔