اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو تین لاکھ35 ہزار سات سو بیلٹ پیپرز چھاپنے کا حکم دیا گیا ہے۔

file photo

 فوج کے زیرنگرانی لاہور کے حلقہ120 میں ضمنی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع
08 ستمبر 2017 (19:12)
0

پاکستان پرنٹنگ کارپوریشن نے پاک فوج کے زیرنگرانی لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے120 میں ضمنی انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع کر دیا ہے۔اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو تین لاکھ35 ہزار سات سو بیلٹ پیپرز چھاپنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ضابطہ اخلاق اور بائیو میٹرک مشینوں کی کارکردگی پر نگاہ رکھنے کے لئے قومی اسمبلی کے حلقے120 کے ضمنی انتخابات کے لئے سات نگران ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔نگران ٹیمیں چاروں صوبوں اور اسلام آباد سیکرٹریٹ سے 20 افسروں پر مشتمل ہیں۔
یہ ٹیمیں کل شام تک اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔