محمد نعیم خان نے کہا ہے کہ اجلاس میں او آئی سی کے سائنس وٹیکنالوجی اورجدت کے 2026ء کے مجوزہ ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی

سائنس اور ٹیکنالوجی سربراہ کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں او آئی سی ملکوں کے اعلیٰ حکام کا اجلاس
08 ستمبر 2017 (16:58)
0

سائنس اور ٹیکنالوجی سربراہ کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے اعلی حکام کا اجلاس جمعہ کوآستانہ میں ہوا ۔دو روزہ سربراہ کانفرنس اتوار کو قازقستان کے دارالحکومت میں شروع ہوگی۔

اسلامی تعاون تنظیم کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل محمد نعیم خان نے کہا ہے کہ اجلاس میں او آئی سی کے سائنس وٹیکنالوجی اورجدت کے 2026ء کے مجوزہ ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی جو سربراہ اجلاس کے دوران اسلامی تعاون تنظیم کے رہنمائوں کے سامنے منظوری کیلئے پیش کیاجائے گا ۔