براہ راست مکہ مکرمہ پہنچنے والے تقریباً 60 ہزار پاکستانی حجاج ،حج سے پہلے روضہ رسول ۖ پرحاضری نہیں دے سکے تھے ۔

حج کی ادائیگی کے بعد روضہ رسولۖ پر حاضری کیلئے حجاج کرام کی مدینہ منورہ روانگی
controls_toggle
00:00

00:00
player_volume
08 ستمبر 2017 (15:35)
0

حج کی ادائیگی کے بعد روضہ رسولۖ پر حاضری کیلئے حجاج کرام کی مدینہ منورہ روانگی شروع ہوگئی ہے۔ حجاج کرام کو لے کر سینکڑوں بسیں ہر روز مدینہ منورہ پہنچ رہی ہیں۔سعودی عرب کی حکومت نے خوش اسلوبی سے گاڑیوں کی آمدروفت یقینی بنانے کیلئے اضافی سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی سمیت خصوصی انتظامات کئے ہیں۔
تقریباً ساٹھ ہزار پاکستانی حجاج جو براہ راست مکہ مکرمہ پہنچے تھے اور حج سے پہلے روضہ رسول ۖ پرحاضری نہیں دے سکے، کل سے مدینہ پہنچنا شروع ہوں گے۔اس سال وزارت مذہبی امور نے نوے فیصد حجاج کی رہائش کا انتظام مرکزیہ میں فور اور فائیو سٹار ہوٹلوں میں کیا۔
حجاج جنت البقیع ، قبا اور قبلتین مساجد اوراحد پہاڑ سمیت مقدس مقامات کی زیارت بھی کررہے ہیں۔