دو بڑے ایٹمی بجلی گھر کے ٹو اور کے تھری کراچی کے قریب زیر تعمیر ہیں۔

وزیراعظم کا340 میگاواٹ صلاحیت کے حامل پانچویں ایٹمی بجلی گھر سی فور کا افتتاح
08 ستمبر 2017 (14:28)
0

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعہ کو چشمہ کے مقام پر تین سو چالیس میگاواٹ صلاحیت کے حامل پاکستان کے پانچویں ایٹمی بجلی گھر سی فور کا افتتاح کیا۔چشمہ ایٹمی بجلی منصوبے کے سی ون، سی ٹو اور سی تھری یونٹ بالترتیب دوہزار ، دوہزار گیارہ اور دوہزار تیرہ سے کامیابی سے قومی گرڈ کو بجلی فراہم کررہے ہیں ۔

دو بڑے ایٹمی بجلی گھر کے ٹو اور کے تھری کراچی کے قریب زیر تعمیر ہیں جو پروگرام کے مطابق دوہزار بیس اور دوہزار اکیس میں فعال ہوجائیںگے ۔ان بجلی گھروںسے قومی گرڈ میں دوہزار دوسو میگاواٹ بجلی شامل ہو گی۔