ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال عالمی قوانین، انصاف اور انسانیت کے اصولوں سے روگردانی کا نتیجہ ہے ۔

پاکستان کا خطے میں قیام امن کیلئے عشروں پرانے کشمیر کے تنازعے کے حل پر زور
08 ستمبر 2017 (13:07)
0

اقوام متحدہ میں پاکستان نے خطے میں قیام امن کیلئے عشروں پرانے کشمیر کے تنازعے کے حل پر زوردیا ہے ۔ امن کے کلچر کے بارے میں اعلی سطح کے فورم میں اظہارخیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاکہ دنیا کی توجہ کشمیری عوام کی حالت زار کی طرف دلائی جانی چاہیے اورانہوں نے اس حوالے سے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ اپنا کردارادا کرے ۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال عالمی قوانین، انصاف اور انسانیت کے اصولوں سے روگردانی کا نتیجہ ہے ۔

پاکستانی مندوب نے کہاکہ بڑے پیمانے پر معاشی اور سماجی محرومیوں ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی اور معاشی ناانصافیوں کی صورتحال کے باعث امن قائم نہیں کیاجاسکتا ۔