اس دن کی مناسبت سے بحریہ کے تمام یونٹوں ، سکولوں اور کالجوں میں تقریبات کا اہتمام کیاگیا ۔

یوم بحریہ منایا گیا
08 ستمبر 2017 (13:03)
0

1965ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران پاک بحریہ کے کردار کی یاد میں جمعہ کو ملک بھر میں یوم بحریہ منایاگیا ۔اس دن کی مناسبت سے بحریہ کے تمام یونٹوں ، سکولوں اور کالجوں میں تقریبات کا اہتمام کیاگیا  ۔اس حوالے سے بڑی تقریب آج سہ پہر پی این ایس قاسم منوڑہ میں ہوئی ۔پاک بحریہ کے شہداء کے اہل خانہ کو تقریب میں شرکت کیلئے خصوصی طورپر مدعو کیاگیا ہے ۔

یہ دن ہرسال سات اور آٹھ ستمبر 1965ء کی درمیانی شب پاکستان کی بحریہ افواج کے کامیاب آپریشن DWARKA کی یاد میں منایاجاتا ہے ۔