وزیرداخلہ کی روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کے خلاف نکالی جانے والی ریلیوں کے شرکاء سے پرامن رہنے کی اپیل
08 ستمبر 2017 (12:59)
0

وزیرداخلہ احسن اقبال نے آج اسلام آبادمیں میانمار کے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم وبربریت کے خلاف نکالی جانے والی ریلیوں کے شرکاء سے کہا ہے کہ وہ پرامن رہیں ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کا اظہار ہمار ی قومی ذمہ داری ہے اور اظہاریکجہتی کی ایسی ریلیوں کے دوران کوئی پرتشدد کارروائی ان کیلئے فائدہ مند نہیں ہوگی بلکہ اس سے مزید مسائل پیدا ہوںگے ۔
احسن اقبال نے کہاکہ ریڈ زون اورڈپلومیٹک انکلیوکے علاقے میں کسی بھی بدنظمی سے عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص مجروع ہوگا اس لیے علاقے کے وقار کو محلوظ رکھاجائے ۔