File Photo

مناسک حج کی تکمیل کے بعد حجاج کرام کی مدینہ منورہ روانگی شروع
08 ستمبر 2017 (12:03)
0

مناسک حج کی تکمیل کے بعد روضہ رسولۖ پر حاضری کیلئے حجاج کرام کی مدینہ منورہ روانگی شروع ہوگئی ہے۔ حجاج کرام کو لے کر سینکڑوں بسیں ہر روز مدینہ منورہ پہنچ رہی ہیں۔

ٹریفک کی خوش اسلوبی سے آمد یقینی بنانے کیلئے سعودی عرب کی حکومت نے اضافی سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی سمیت خصوصی انتظامات کئے ہیں۔
تقریباً ساٹھ ہزار پاکستانی حجاج جو براہ راست مکہ پہنچے تھے اور حج سے پہلے مدینہ کی زیارت نہیں کرسکے ہفتہ کے روز سے مدینہ پہنچنا شروع ہوں گے۔