File Photo

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی وجہ سے اس کا احترام کیا جائے:جرمی کاربائن
08 ستمبر 2017 (11:39)
0

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ جرمی کاربائن نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی وجہ سے اس کا احترام کیا جائے۔

بی بی سی اردو سروس سے ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے پاکستان اور جنوبی ایشیا کے بارے میں بیان اور پالیسیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کاربائن نے کہاکہ تمام ملکوں کو دہشت گردی کے خاتمے میں ہر ممکن کردار ادا کرنا ہوگا۔
برطانوی سیاستدان نے افغانستان میںمزید فوجی تعینات کرنے سے متعلق صدرٹرمپ کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے ناکام امریکی پالیسی کا تسلسل قرار دیا۔