امریکہ کی قطر اور اس کے ہمسایہ عرب ملکوں کے درمیان تنازع میں ثالثی کی پیشکش
08 ستمبر 2017 (09:57)
0

امریکہ نے قطر اور اس کے ہمسایہ عرب ملکوں کے درمیان تنازعے میں ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

یہ پیشکش صدرڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کے ہمراہ ا یک نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران کی۔
مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہاکہ ہم اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان معاہدہ طے کرانے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کررہے ہیں۔