فن لینڈ اور لیتھوانیا کی ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت سے متعلق جرمنی کے فیصلے کی مخالفت
08 ستمبر 2017 (09:54)
0

فن لینڈ اور لیتھوانیا نے ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت سے متعلق مذاکرات معطل کرنے کے حوالے سے جرمنی کے فیصلے کی مخالفت کی ہے۔

فن لینڈ کے وزیر خارجہ Timo Soini نے استونیا میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے غیر رسمی اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ملک کی جانب سے ترکی کو یورپی یونین کی رکنیت دینے کیلئے بات چیت کا عمل جاری رکھنے کی حمایت کی۔
لیتھوانیا کے وزیر خارجہ Linas Linkevicius نے بھی حال ہی میں جرمنی کے سیاستدانوں کی جانب سے ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت سے متعلق مذاکرات ختم کرنے کی اپیل کی مخالفت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اس قسم کا اقدام نقصان دہ ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ عمل جاری رکھنا چاہیے۔