08 ستمبر 2017 (09:44)
0

سمندری طوفان ارما ہیٹی اورجمہوریہ ڈو مینیکا میں تندوتیز ہوائوں کے ساتھ شدید بارشوں کا باعث بنا ہوا ہے اور اس کا اگلا ہدف کیوبا اور بہاماز ہیں۔  پیشگی اطلاع دینے والے اداروں کاکہنا ہے کہ انتہائی خطرناک کیٹگری پانچ کے طوفان کے ساتھ ہوائوں کی رفتار دو سو اسّی کلو میٹر فی گھنٹہ ہے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پورٹو ریکو میں ہنگامی حالت کااعلان کردیا ہے ، فلوریڈا میں ارما کیٹگری فور طوفان کی تباہ کاریوں کے پیش نظر لاکھوں افراد ریاست سے نقل مکانی کررہے ہیں۔