File Photo

وزیر خارجہ بیجنگ میں ہیں جہاں وہ چینی قیادت سے مختلف علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت کریں گے
08 ستمبر 2017 (08:04)
0

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اس وقت بیجنگ میں ہیں جہاں وہ اپنے چینی ہم منصب Wang Yi اورامور خارجہ کے بارے میں سٹیٹ قونصلر Yang Jiechi سے بات چیت کریں گے۔

فریقین دوطرفہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال سمیت علاقائی تبدیلیوں کا جائزہ لیں گے۔ قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ وزیرخارجہ کے ہمراہ ہیں۔