آج خواندگی کا عالمی دن منایا جارہا ہے
08 ستمبر 2017 (07:48)
0

آج خواندگی کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مرکزی خیال ہے ڈیجیٹل دنیا میں خواندگی کا حصول۔ اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے عالمی سطح پر تمام اقوام کی ترقی میں خواندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے یہ دن مناتے ہیں۔

خواندگی کا مسئلہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف اوردیر پا ترقی کیلئے اقوام متحدہ کے دوہزار تیس کے ایجنڈے کا اہم جزو ہے۔