File Photo

وزیراعظم آج چشمہ میں340میگاواٹ کے سی فور ایٹمی بجلی گھر کا افتتاح کررہے ہیں
08 ستمبر 2017 (07:23)
0

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج چشمہ میں تین سو چالیس میگاواٹ بجلی کی پیداواری صلاحیت کے حامل پاکستان کے پانچویں ایٹمی بجلی گھر سی فور کا افتتاح کررہے ہیں۔

چشمہ ایٹمی بجلی منصوبے کے سی ون، سی ٹو اور سی تھری یونٹ بالترتیب دوہزار ، دوہزار گیارہ اور دوہزار تیرہ سے کامیابی سے قومی گرڈ میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔
دو بڑے ایٹمی بجلی گھر کے ٹو اور کے تھری کراچی کے قریب زیر تعمیر ہیں جو دوہزار بیس اور دوہزار اکیس میں کام شروع کردیں گے۔  ان بجلی گھروں سے قومی گرڈ میں دوہزار دوسو میگاواٹ بجلی شامل کی جائے گی۔