پنجند کے مقام پر جمعہ سے پیر تک دریائے چناب میں سات لاکھ کیوسک پانی کا بڑا سیلابی ریلا گزرنے کا امکان ہے۔

دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب
08 ستمبر 2014 (18:56)
0

دریائے چناب میں خانکی اور قادرآباد اور ریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے مرکز کے مطابق دریائے جہلم میں رسول کے مقام پر اور دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے ۔ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر ، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر اور دریائے راوی میں تریموں اور جسر کے مقامات پرنچلے درجے کا سیلاب ہے۔


پنجند کے مقام پر جمعہ سے پیر تک دریائے چناب میں سات لاکھ کیوسک پانی کا بڑا سیلابی ریلا گزرنے کا امکان ہے۔ اس سیلابی صورتحال سے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ ، خانیوال ، لیہ ، مظفرگڑھ اور ملتان کے علاقے متاثرہو سکتے ہیں۔ تمام متعلقہ حکام کو جانی اور مالی نقصان سے بچنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔