پنجاب کے چیف ریلیف کمشنر نے کہا کہ سیلاب زدگان کی سہولت کیلئے126ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔

 سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں زوروشور سے جاری
08 ستمبر 2014 (13:38)
0

پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور سیلاب زدگان کی سہولت کیلئے126ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔

پنجاب کے چیف ریلیف کمشنر ندیم اشرف نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان ریلیف کیمپوں میں متاثرہ افراد کو پکا پکایا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ متاثرہ ڈسٹرکٹ کے ڈی سی اوز کو امدادی سرگرمیوں کے لئے فنڈز فراہم کر دئیے گئے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ18متاثرہ ڈسٹرکٹ میں23ٹینٹ،4000منرل واٹر کی بوتلیں36,000 کھانے کے پیکٹ پہلے ہی مہیا کر دئیے گئے ہیں