یہ بات انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خط کے جواب میں کہی۔

مودی کی قدرتی آفات میں امداد کی پیشکش قابل قدر ہے:وزیراعظم
08 ستمبر 2014 (22:35)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کنٹرول لائن کے پار شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی بحالی اور امداد کی کوششوں میں ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے۔
یہ بات انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اتوار کے خط کے جواب میں کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کی طرف سے امداد کی پیشکش قابل غور ہے اور قدرتی آفت میں ایسی اظہار یکجہتی قابل قدر ہے۔