پارلیمنٹ میں سیاسی صورتحال پر بحث جاری رہی۔

پارلیمنٹ کا جمہوریت کی بھرپور حمایت کاعزم
08 ستمبر 2014 (22:31)
0

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ پی ٹی وی سمیت بعض چینلز کے دفاتر پر حملہ کیا گیا اور انکی عمارت اور آلات کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا حکومت صحافیوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی اور حملہ کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سیلاب کی صورتحال پر ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب سے بھاری نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا جہلم راوی اور چناب میں سیلاب تباہ کن ہے اور ملکی تاریخ میں پہلے نہیں دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔


مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ جمہوریت اور آئین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا دھرنے کے شرکاء کو دھرنا ملتوی کردینا چاہیے اور متاثرین سیلاب کی مدد کرنی چاہیے۔

فرحت اللہ بابر اور آئین کے دفاع کیلئے پارٹی سیاست سے بالا ہوکر متحد ہہوجانا چاہیے۔