08 ستمبر 2014 (20:24)
0

مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ایک سو پچھتر افراد جاں بحق اور ہزاروں بے گھر ہو گئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس سے ملنے والے اطلاعات کے مطابق یہ قدرتی آفت پچھلے پچاس سالوں میں بدترین آفت تھی جس سے وسیع پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب سے وادی میں دو ہزار سے زیادہ گاؤں کو نقصان پہنچا ہے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ وادی میں امداد اور بچاؤ کی کارروائیوں میں ناکام رہی ہے۔ سرینگر جموں شاہراہ جو شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے بند ہے آج چوتھے دن بھی بند رہی۔