احسن اقبال نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ بات چیت کے عمل میں پیش رفت ہو رہی ہے:احسن
08 ستمبر 2014 (20:09)
0

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ بات چیت کے عمل میں پیش رفت ہو رہی ہے اور کل سہ پہر چار بجے بات چیت کا ایک اور دور منعقد ہو گا۔


وہ آج (پیر) سہ پہر اسلام آباد میں فریقین کے درمیان مذاکرات کے اگلے دور کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے رحیق عباسی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔  احسن اقبال نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے ممکن بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے احتجاج کرنے والی دونوں پارٹیوں سے ملک کے مختلف علاقوں میں تباہ کن سیلاب کے پیش نظر دھرنے ختم کرنے کی اپیل کی۔

 

انہوں نے کہا کہ بعض علاقوں میں گاؤں مکمل طور پر صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ قدرتی آفت سے نمٹنے پر مکمل توجہ دی جائے۔ پی اے ٹی کے رحیق عباسی نے کہا کہ اب بھی چھ مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے چاہتے ہیں۔