حکومت کی جانب سے وفاقی وزراء اسحق ڈار اور زاہد حامد نے بات چیت میں حصہ لیا

حکومت،پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان مذاکرات
08 ستمبر 2014 (18:03)
0

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان بات چیت کا ایک اور دور آج (پیر) اسلام آباد میں ہوا۔ حکومت کی جانب سے وفاقی وزراء اسحق ڈار اور زاہد حامد نے بات چیت میں حصہ لیا جبکہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین نے پاکستان تحریک انصاف کی نمائندگی کی۔ بعد میں شاہ محمود قریشی نے صحافیوں کو بتایا کہ کئی معاملات میں پیش رفت ہوئی ہے۔


تاہم انہوں نے کہا کہ دو یا تین مسئلوں ابھی اختلاف رائے موجود ہے اور وہ انہیں بھی حل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مختلف طریقوں سے ان معاملوں کو حل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مذاکرات جاری تھے اور حکومتی ٹیم کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ ہاوس میں دوسری پارلیمانی جماعتوں کی قیادت سے ملنے کیلئے جانا تھا۔