صدر ممنون حسین نے کہا کہ علماء کو جدید تقاضوں اور جدید تعلیمی نظام کے مطابق مذہبی تعلیمی نظام بنانا چاہئیے۔

مذہبی علماء انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں:صدر
08 ستمبر 2014 (18:14)
0

صدر ممنون حسین نے تمام مذہبی علماء سے کہا ہے کہ وہ انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے اپنا فعال کردار ادا کریں۔ آج (پیر) کراچی میں مذہبی علماء کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ علماء کو جدید تقاضوں اور جدید تعلیمی نظام کے مطابق مذہبی تعلیمی نظام بنانا چاہئیے۔


انہوں نے مدرسے کے طلباء کو قومی دھارے میں لانے کے لئے حوصلہ افزاء اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ مذہبی رہنماؤں نے صدر کو مختلف ممالک سے مذہبی تعلیم کے حصول کے لئے پاکستان آنے والے طلباء کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ذکریا ساجد نے بھی آج کراچی میں صدر سے ملاقات کی۔