وزیر خزانہ نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ملکی موجودہ صورتحال کے باوجود قومی معیشت میں مثبت رحجان ظاہر ہوا:ڈار
08 ستمبر 2014 (18:08)
0

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت بڑے پیمانے پر اقتصادی استحکام کے حصول کیلئے سخت کوششیں کر رہی ہے۔ وہ آسٹریلیا کے لئے پاکستان کے ہائی کمشنر نائلہ چوہان اور برطانیہ کے سید ابن عباس سے آج (پیر) اسلام آباد میں گفتگو کر رہے تھے۔

 

انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے اثرات کے باوجود قومی معیشت میں مثبت رحجان ظاہر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مظاہرین کو طاقت کے استعمال کے بغیر منتشر کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حالات جلد معمول پر آ جائیں گے اور قومی معیشت جلد بحال ہو گی۔ 

 

وزیر خزانہ نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر خزانہ نے نامزد سفیروں سے کہا کہ وہ سرمایہ کاری کے لئے اپنے متعلقہ ملکوں سے سرمایہ کاروںکو راغب کرنے کی کوششیں کریں۔