چیف جسٹس نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ عوام کو سستے ، فوری اور غیرجانبدارانہ انصاف کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے ۔

چیف جسٹس ناصر الملک کا آئین کی بالادستی کا عزم
08 ستمبر 2014 (18:34)
0

چیف جسٹس ناصر الملک نے آئین کی بالادستی کا عزم ظاہر کیا ہے۔  آج (پیر) اسلام آباد میں نئے عدالتی سال کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور فروغ عدلیہ کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے۔


انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے انصاف کی فراہمی میں تاخیر میں کمی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے بعض اداروں کی نگرانی اور اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ عوام کو سستے ، فوری اور غیرجانبدارانہ انصاف کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے ۔