چیف جسٹس ناصر الملک نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ سستے ، فوری اور غیرجانبدارانہ انصاف کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے ۔

سپریم کورٹ کا آئین کی بالادستی کے عزم کا اظہار
08 ستمبر 2014 (13:25)
0

سپریم کورٹ نے آئین کی بالادستی ، آئین کے تحت عدلیہ کی ذمہ داریوں اور لوگوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے کے غیرمتزلزل عزم کا اظہار کیا ہے۔
چیف جسٹس ناصر الملک نے پیر کے روز اسلام آباد میں عدلیہ کے نئے سال کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو ہزار نو کی عدلیہ کی قومی پالیسی کے تحت ہم نے انصاف کی فراہمی میں تاخیر کا مسئلہ حل کرنے کیلئے آئینی اقدامات کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں دئیے گئے تحفظ کی غیرموجودگی میں ترقی اور سلامتی ممکن نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ سستے ، فوری اور غیرجانبدارانہ انصاف کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے تاکہ عدلیہ پر پاکستان کے عوام کا اعتماد برقرار رکھا جا سکے۔