سنیٹر بابر خان غوری نے کہا کہ ہم سب کو نظام کے استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا اور مسائل کا حل نکالنا ہو گا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بحث
08 ستمبر 2014 (20:03)
0

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے آج (پیر) شام دوبارہ موجودہ سیاسی صورتحال پر بحث شروع کی. بحث میں حصہ لیتے ہوئے شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ یہ وقت دھرنوں کا نہیں ہے کیونکہ ملک کو سیلاب کا سامنا ہے اور اس قدرتی آفت سے عوام کی بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو سیلاب زدگان کی مدد کیلئے متحد ہونا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کو دھرنے ختم کردینے چاہئیں اور متاثرین سیلاب کی مدد کرنی چاہئے۔


سنیٹر بابر خان غوری نے کہا کہ محمد نواز شریف پورے ملک کے وزیراعظم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو نظام کے استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا اور مسائل کا حل نکالنا ہو گا۔

  پارلیمنٹ نے آج عالمی یوم خواندگی پر ایک متفقہ قرارداد منظور کی ہے جس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ ملک سے ناخواندگی کے خاتمے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور ایک ایک بچے کو تعلیم دی جائے گی۔ قرارداد منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے پیش کی جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور نجی شعبے پر زور دیا گیا ہے کہ وہ پرائمری سطح پر سوفیصد خواندگی کیلئے مناسب اقدامات کریں۔