روس نے خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی یونین یوکرین پر نئی پابندیاں لگائے گا تو وہ اپنی فضائی حدود میں بین الاقوامی پروازیں روک دے گا۔

یورپین یونین کی روس پر نئی پابندیاں لگانے کی منصوبہ بندی
08 ستمبر 2014 (20:19)
0

یورپین یونین نے آج (پیر) کریملین کی جوابی کارروائی کی دھمکی کے باوجود روس پر نئی پابندیاں لگانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔  یورپین یونین کے ترجمان نے کہا کہ پابندیاں یوکرین میں علیحدگی پسندوں کو فوجی مدد فراہم کرنے کے سلسلے میں لگائی جا رہی ہیں۔

 

روس نے خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی یونین یوکرین پر نئی پابندیاں لگائے گا تو وہ اپنی فضائی حدود میں بین الاقوامی پروازیں روک دے گا۔ روس نے یوکرین اور مغربی ملکوں کے ان الزامات کو بار بار مسترد کیا ہے کہ وہ باغیوں کی مدد کے لئے Donetsk اور Luhansk میں اپنے فوجی بھیج رہا ہے۔