مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، میرپور خاص، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف
08 ستمبر 2014 (13:43)
0

اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، میرپور خاص، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب میں موسم صاف تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
سب سے زیادہ بارش سیدوشریف میں 11 ملی میٹر جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپندی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، میرپور خاص، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔