کبڈی چیمپئن شپ 11 سے 15 ستمبر تک واہ کینٹ میں کھیلی جائے گی

نیشنل کبڈی چیمپئن شپ ، افغان ٹیم بدھ کو اسلام آباد پہنچے گی۔
08 ستمبر 2014 (12:11)
0

افغانستان کی ٹیم 37 ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے بدھ کو جبکہ ایران کی 11 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور نے کہا کہ 37 ویں نیشنل سرکل کبڈی چیمپئن شپ 11 سے 15 ستمبر تک واہ کینٹ میں کھیلی جائے گی اور ایونٹ میں پاکستان آرمی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان نیوی پاکستان پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان ریلوے، سوئی نادرن گیس، پاکستان واپڈا، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، ایران اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی، ایران اور افغانستان کی ٹیمیں مہمان کے طور پر چیمپئن شپ میں شرکت کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان واپڈا کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے قومی کھلاڑیوں کے کھیل میں مزید بہتری آئے گی اور آئندہ بین لااقوامی مقابلوں میں قومی کھلاڑیوں کیلئے یہ ایونٹ کارآمد ثابت ہوگا۔