سائرہ افضل تارڑ نے کہاکہ حکومت محفوظ انتقال خون یقینی بنانے کیلئے کام کر رہی ہے۔

وزیر صحت کا ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے قومی اسٹرٹیجک لائحہ عمل کا افتتاح
08 اکتوبر 2017 (22:30)
0

وزیرصحت سائرہ افضل تارڑ نے اتو ار کے روز اسلام آباد میں ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے قومی اسٹرٹیجک لائحہ عمل 2017 کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت محفوظ انتقال خون یقینی بنانے اور صحت کی سہولتوں میں انفیکشن کنٹرول کرنے کے جدید طریقوں پرعمل درآمد کیلئے کام کررہی ہے ۔