فرانس صدارتی انتخاب عمانوایل میکرون نے واضح برتری سے جیت لیا
08 مئی 2017 (06:26)
0

فرانس میں اعتدال پسند امیدوارEmmanual Macron نے فرانس کے صدارتی انتخابات میں واضح برتری حاصل کی ہے۔Macron نے Marine Le Pen کے 34 اعشاریہ5 فیصدکے مقابلے میں 65 اعشاریہ 5 فیصدووٹ حاصل کرکے39 سال کی عمرمیں ملک کے سب سے کم عمرصدربننے کااعزازحاصل کیاہے۔
1958ء میں جدیدجمہوریہ کے قیام کے بعدMacron پہلے صدر ہیں جن کا دوبڑی روایتی جماعتوں سے تعلق نہیں ہے۔