راجہ ظفر الحق نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمسایہ ملک کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردوں کے حملوں کیلئے استعمال کی جا رہی ہے۔

08 مئی 2017 (22:10)
0

سیاسی رہنمائوں نے کہا ہے کہ محفوظ اور پر امن افغانستان خطے میں امن وسلامتی کیلئے ناگزیر ہے۔

سینٹ میں قائدایوان راجہ ظفر الحق نے پیر کی رات پی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ بدقسمتی سے ہمسایہ ملک کی سرزمین پاکستان میں دہشتگردوں کے حملوں کیلئے استعمال کی جارہی ہے۔

ومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پائو نے کہا کہ دونوں ملکوں کی حکومتوں کو ایک دوسرے کے تحفظات دور کرنے کیلئے مذاکرات شروع کرنے چاہئیں۔

جمعیت علمانے اسلام کے رہنما اکرم خان درانی نے کہا کہ خطے میں ترقی وامن کا ہدف پاکستان اور افغانستان کے درمیان مضبوط تعلقات کے بغیر ممکن نہیں۔