اقلیتوں کو سازگار ماحول کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں،صدیق الفاروق
08 مئی 2017 (21:55)
0

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کو سازگار ماحول فراہم کرنے اور ان کے حقوق کی حفاظت کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بھرپور توجہ سے اقلیتوں کی خدمات سرانجام دینے کی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک اسلامی ملک ہونے کی وجہ سے پاکستان نے سکھ برادری کے لئے ملک میں نئے گوردوارے تعمیر کرنے کے مطالبے پر بھی توجہ دی ۔