08 مئی 2017 (21:49)
0

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے آج جاپان کے شہر یوکوہامہ میں ایشیائی ترقیاتی بنک کے بورڈ آف گورنرز کے پچاسویں سالانہ اجلاس کے موقع پر مختلف رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں۔
فلپائن کے وزیرخزانہ کارلوس Dominguesنے ملاقات کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری کے جائزے کیلئے ایک وفد پاکستان بھیجنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اسحق ڈار اور آزربائیجان کے وزیرخزانہ ثمیرروف اوگلوشریفوف نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنمائوں نے دونوں برادر ملکوں کے فائدے کیلئے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزیدفروغ دینے پر اتفاق کیا۔
وزیرخزانہ نے انڈونیشیاء کے وزیر خزانہ شری ملیانی اندروتی سے بھی ملاقات کی۔
انہوں نے انڈونیشیاء کے اپنے ہم منصب کو پاکستان کی غیر معمولی اقتصادی ترقی کے اہم پہلوئوں اور معیشت کے مختلف شعبوں میں اصلاحات کے لئے مستقبل کی پالیسی کے بارے میں آگاہ کیا۔
بعد ازاں اسحق ڈار نے سری لنکا کے وزیر خزانہ رویKarunanayakeسے ملاقات اور دوطرفہ تجارت بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔