وزیر اعظم نوازشریف کی فرانس کے نو منتخب صدر کو مبارک باد
08 مئی 2017 (21:43)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے عمانوئیل جین مائیکل فریڈرک میکرون کو جمہوریہ فرانس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ انکا فرانس کا صدر منتخب ہونا ان کی ولولہ انگیز قیادت اور ترقی پسند ویژن پر فرانس کے لوگوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔
وزیراعظم نے اپنے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ انکی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان اور فرانس کے درمیان موجودہ دوستانہ تعلقات میں اضافہ جاری رہے گا۔