کسانوں کو 50فیصد سبسڈی پر شمسی توانائی سے چلنے والے پمپ فراہم کئے جارہے ہیں۔

file photo

زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے30سے زائد منصوبوں پر کام جاری
08 مئی 2017 (21:38)
0

سندھ میں زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے پانچ ارب روپے مالیت کے 30سے زائد منصوبوں پر کام جاری ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کسانوں کو پچاس فیصد سبسڈی پر شمسی توانائی سے چلنے والے پمپ فراہم کئے جارہے ہیں۔
کاشتکاروں کی سہولت کیلئے کراچی، حیدرآباد، بدین، میرپورخاص، شہید بے نظیر آباد، نوشیروفیروز، خیرپور اور گھوٹکی میں ایکسپورٹ پروسسنگ زون بھی قائم کئے جارہے ہیں۔