مکران، کوئٹہ، قلات، لاڑکانہ، راولپنڈی، سرگودھاڈویژن، خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان۔

بالائی سندھ،جنوبی وسطی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا
08 مئی 2017 (21:36)
0

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، راولپنڈی ڈویژن ، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا، میرکھانی 14ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ اور جنوبی وسطی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا تاہم مکران، کوئٹہ، قلات، لاڑکانہ، راولپنڈی، سرگودھاڈویژن، خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
آج ریکارڈ کیے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت
اسلام آباد 39
لاہور 45
کراچی 38
پشاور 38
کوئٹہ 32
گلگت 27
چترال 22
مظفرآباد 35
مری 27
اور سکردو 47سینٹی گریڈ