وزیر مملکت کی طلباء کو اپنے اہداف کے حصول کیلئے سخت محنت کی تلقین۔

08 مئی 2017 (20:50)
0

وفاقی تعلیم کے وزیر مملکت محمد بلیغ الرحمان نے اساتذہ پر زور دیا ہے کہ وہ طالب علموں میں مثبت رویوں کے فروغ کے لئے کام کریں۔
پیر کے روز اسلام آباد میں ایک میڈیکل یونیورسٹی کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنے خطاب میں انہوں نے طالب علموں سے کہا کہ وہ اپنے اہداف کے حصول کیلئے سخت محنت کریں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو اپنا وژن اور سوچ مثبت رکھنی چاہئیے۔


وزیر نے کہا کہ ایسے طالب علم جو دوسروں کے مددگار ہوتے ہیں اپنے کیرئیر میں کامیاب ثابت ہوتے ہیں۔