پاک بحریہ کا بحری جہاز خیر سگالی دورے پر جدہ پہنچ گیا
08 مئی 2017 (20:35)
0

پاک بحریہ کا بحری جہاز ٹیپوسلطان ہیلی کاپٹر کے ہمراہ چار روزہ خیر سگالی دورے پر سعودی عرب میں جدہ کی بندر گاہ پر پہنچا ہے۔
یہ بحری جہاز سمندری حدود کو مواصلات کے لئے محفوظ بنانے کیلئے عالمی برادری کی مدد کیلئے قزاقی کے خلاف کارروائیوں سمیت بحریہ کی سیکیورٹی کارروائیوں میں شرکت کرے گا۔