مضبوط اقتصادی ترقی کا اعتراف،موڈیز نے پاکستان کی درجہ بندی بڑھا دی
08 مئی 2017 (20:30)
0

عالمی مالیاتی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی مستحکم مجموعی ملکی پیداوار کی ترقی ، مہنگائی اور مالی خسارے میں کمی کو سراہتے ہوئے ملک کی درجہ بندی میں اضافہ کرتے ہوئے بی تھری کر دی ہے۔
ایک بیان میں ایجنسی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ستمبر 2016 میں عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ تین سالہ توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کی کامیاب تکمیل اور 2015 میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے آغاز سے ترقی کے اثرات میں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبے بنیادی ڈھانچہ کی تعمیراورملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافے کے ذریعے پاکستان معیشت کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔