وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان بیت المال کے تحت اسلام آباد میں تھیلاسیمیا سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

 شادی سے پہلے تھیلسیمیا ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا جائیگا،مریم اورنگزیب
08 مئی 2017 (20:25)
0

اطلاعات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت تھیلیسیمیا کی روک تھام کیلئے قانون سازی کررہی ہے اور شادی سے پہلے خون کے ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا جائے گا۔
انہوں نے پیر کے روز تھیلسیمیا کے عالمی دن کے سلسلے میں اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بیت المال کے تحت اسلام آباد میں ایک تھیلاسیمیا سینٹر قائم کیا گیا ہے جبکہ ضلعی سطح پر بھی ایسے مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ مہلک بیماریوں کی روک تھام کیلئے ذرائع ابلاغ پر بڑے پیمانے پر مہم شروع کی جائے گی۔