وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایجوکیشن انڈومنت فنڈ کے تحت گزشتہ 7 سال کے دوران مستحق طلباء میں11 ارب روپے مالیت کے وظائف تقسیم کئے گئے۔

08 مئی 2017 (20:13)
0

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت   طلباء کو ہرممکن سہولت فراہم کرے گی ۔
پیر کے روز سیالکوٹ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک صوبے کے طلباء میں تین لاکھ سے زائد لیپ ٹاپ تقسیم کئے جاچکے ہیں۔


وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایجوکیشن انڈومنت فنڈ کے تحت گزشتہ سات سال کے دوران مستحق طلباء میں گیارہ ارب روپے مالیت کے وظائف تقسیم کئے گئے ہیں۔