صدر مملکت نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کسی بھی ملک میں انسانی وسائل کے فروغ اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

08 مئی 2017 (19:54)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کسی بھی ملک میں انسانی وسائل کے فروغ اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں تنظیم اساتذہ پاکستان کے صدر پروفیسر میاں محمد اکرم کی سربراہی میں ایک وفد سے گفتگو کے دوران کہی۔


صدر نے کہا کہ طلباء کی کردار سازی کے علاوہ انہیں معیاری تعلیم کی فراہمی پر توجہ دینا اساتذہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
صدر نے کہاکہ تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی وفاقی وزارت صوبوں سمیت تمام شراکت داروں کی مشاورت سے عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق نیا تعلیمی نصاب تشکیل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پورے ملک میں جلد ہی یکساں تعلیمی نصاب متعارف کرایا جائے گاجس سے معاشرے میں ہم آہنگی کے فروغ اور بھائی چارے کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی تاکہ طلباء کو یکساں مواقع فراہم کئے جا سکیں۔

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے بھی صدر ممنون حسین سے ملاقات کی ۔