اومان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تاجروں کیلئے مل کر کام کرنے کے مواقع موجود ہیں۔

پاکستان،اومان کا تجارتی ،معاشی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق
08 مئی 2017 (19:46)
0

پاکستان اور اومان نے تجارتی اور معاشی تعلقات کو فروغ دینے پراتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے پیر کے روز اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتا ج عزیز اور اومان کے وزیر خارجہ یوسف بن علاوی بن عبداللہ کے درمیان ملاقات میں ہوا۔
بعد میں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتا ج عزیز نے کہا کہ اومان سمند ر کے راستے ہمارا قریب ترین ہمسایہ ملک ہے اورچین پاکستان اقتصادی راہداری اورگوادربہتر روابط کے وسیع مواقع فراہم کرتے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے کراچی اور اومان کے درمیان کشتی سروس شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اومان کے وزیر خارجہ نے اپنے تاثرات میں کہا کہ دونوں ملکوں کے تاجروں کیلئے مل کر کام کرنے کے مواقع موجود ہیں۔
ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ مسلم امہ کی مجموعی ترقی کے لئے امن اور سلامتی ناگزیر ہے۔