نوازشریف نے کہا کہ پاکستان اور اومان کے درمیان تجارت،سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

پاکستان،اومان مجوزہ فیری سروس سے تجارت کو فروغ ملے گا،وزیراعظم
08 مئی 2017 (19:39)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور اومان کے درمیان تجارت ، سرمایہ کاری اور دیگر اقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں اومان کے وزیر خارجہ یوسف بن علاوی بن عبداﷲ سے ملاقات میں کہی۔
وزیرعظم نے کہا کہ پاکستان اور اومان کے درمیان سرکاری تجاری فیری سروس کے ممکنہ آغاز سے باہمی عوامی روابط اور تجارت کا نیا دور شروع ہو گا۔نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور اومان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے اومان کے سلطان قابوس کی طرف سے پاکستان کو خصوصی اہمیت دینے کی بھی تعریف کی۔
یوسف بن علاوی بن عبداﷲ نے وزیراعظم کی قیادت کو سراہا جس نے پاکستان کو سماجی واقتصادی ترقی اور معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔