امریکہ اور فلپائن کی فوج کی مشترکہ سالانہ مشقیں شروع
08 مئی 2017 (16:08)
0

امریکہ اور فلپائن کی فوج نے آج مشترکہ سالانہ مشقیں '' شولڈر ٹو شولڈر'' شروع کیں یہ مشقیں گزشتہ سال کی نسبت چھوٹے پیمانے پر کی جارہی ہیں۔

مشقوں کی افتتاحی تقریب کی قیادت فلپائن کے سیکرٹری دفاع اور منیلا میں فوجی ہیڈ کوارٹر میں تعینات امریکی سفیرنے کیں۔
حکام نے کہا ہے کہ اس سال مشقوں میں پانچ ہزار چار سو فوجی حصہ لے رہے ہیں جن میں دوہزار چھ سو امریکی اور فلپائن کے دوہزار آٹھ سو فوجی شامل ہیں۔